مدارس رجسٹریشن معاملے پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں: حافظ طاہر اشرفی

0 118

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں ہے۔

مدارس کی رجسٹریشن کے تنازع کے حوالے سے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اختلاف اس بات پر ہے کہ جو مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہو گئے ان کے حوالے سے کسی قسم کی منفی قانون سازی نہ ہو، مدارس اپنا آڈٹ کرواتے ہیں اور مدارس کے حسابات سب کیلئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مدارس کے حسابات کو چیک کرنا چاہتا ہے تو مدارس کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟ کسی بھی عالمی قوت کو پاکستان کے نظام میں مداخلت کا حق ہے اور نہ ہی کوئی عالمی قوت پاکستان کے مدارس کے نظام میں مداخلت کر سکتی ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف کے حوالے سے ماضی میں بھی مدارس سے کوئی شکایت تھی اور نہ ہی اب ہے، گالی گلوچ اور الزام تراشی سے مدارس کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.