شہداء ڈی چوک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی، بیرسٹر سیف

0 138

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہانا ہے کہ آج شہداء ڈی چوک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ اس حوالے سے مرکزی دعائیہ تقریب باغِ ناران، حیات آباد، پشاور میں منعقد کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج شہداء کے خون کا حساب لینے کا عزم بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، جعلی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ نہتے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، معصوم کارکنوں کا خون بہانا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، ہر دور میں اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے معصوم شہریوں کا خون بہایا گیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نہتے کارکنوں کا خون ملک میں آئین و قانون کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.