پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی، آئندہ بھی نہیں ہوگی: چیئرمین سینیٹ

0 101

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے حکومت کا جو تحریری معاہدہ ہوا ہے اس پر عمل کیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی اور آئندہ بھی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تحفظات تھے جس پر مذاکرات جاری ہیں، جب کوئی حتمی بات ہوگی تو سب کو آگاہ کیا جائے گا۔

یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے حکومت کا جو تحریری معاہدہ ہوا اس پر عمل کیا جائے، مہذب دنیا میں مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاتا ہے، تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بنائے جانے کے سوال پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اجلاس جب بلایاجائےگا تو نوٹیفکیشن جاری ہو جائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) لیگ کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی فریقین نے شدت کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.