بچےکسی بھی رنگ کا سوئٹر، جیکٹ پہن سکتے ہیں، محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

0 119

محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما میں طالب علموں کو سردی سے بچانے کے لیے اسکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ صوبےکے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کےطالب علم اب کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر،کوٹ، جرابیں اور جوتے پہن سکتے ہیں۔

اس نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جو 28 فروری 2025 تک جاری رہےگا۔

نوٹیفکیشن میں مزیدکہا گیا ہےکہ یونیفارم پالیسی میں نرمی طالب علموں کو سردی سے بچانےکے لیےکی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پنجاب بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.