مدارس بل پر حکومت فیصلہ کرلے، یہ ناہو دیر ہو جائے: حمداللہ

0 128

رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مدارس بل پر گیند اب حکومتی کورٹ میں ہے اور وہ جلد فیصلہ کرلے تو بہتر ہے، یہ نا ہو کہ دیر ہو جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی، اخلاقی، قانونی طورپر ہارچکی ہے، تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں ہے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے لہٰذا اس کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، یہی جے یو آئی اور تنظیمات مدارس کا حکومت سے مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کا منظورکردہ بل تسلیم کیا جائے، گیند اب حکومت کی کورٹ میں ہے، اب بھی وقت ہےحکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہو جائے گی۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے فیٹف کے حوالے نہ کریں یا پھر قوم کو بتادیں ایوان میں فیصلےعوام کی نہیں فیٹف کی مرضی سےہوں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے 26 ویں ترمیم میں مدارس سے متعلق جے یو آئی کا تجویز کردہ بل منظور کیا تھا مگر بعد ازاں صدر نے بل پر اعتراض کر کے اسے واپس بھیج دیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.