سول نافرمانی کی کال کس کے مشورے پر مؤخر کی گئی؟ لطیف کھوسہ نے بتا دیا

0 100

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کیے جانے سے متعلق وضاحت پیش کی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت پہلےکہتی تھی ہم بات نہیں کرتے، ہم نے بات چیت کےلیے کمیٹی بنا دی تو اب تمسخر اڑاتے ہیں، جنہوں نے فارم 47 کے ذریعے انہیں بٹھایا ہے یہ انہی کی غلامی میں چل رہے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد عوام کو انصاف کی ذرا بھی امید نظر آرہی تھی تو وہ من پسند فیصلے لےکر منہدم کردی ہے، مجھے بتائیں کہ کیا ان من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آ جائے گا؟ جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر سول نافرمانی تحریک کی کال مؤخرکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے سول نافرمانی کی کال چند روز مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ سول نافرمانی کی کال دیدوں گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.