پی ٹی آئی رہنما ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر چل رہے ہیں: شرجیل میمن

0 108

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اپنے ملک میں سول نافرمانی نہ کریں، بانی پی ٹی آئی جب سے جیل میں ہیں ایک ہی بات کی جاتی ہے آگ لگا دو، سڑکیں بند کر دو۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں؟ آپ کہتے ہیں ہتھیار ہیں، لیکن لڑنا کس سے ہے؟ وفاق سے؟ وفاق کی بجائے دہشت گردوں سے جا کر لڑیں، خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں شام کے بعد پولیس والے باہر نہیں نکلتے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.