عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے: محسن نقوی

0 120

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قابل ستائش آپریشنز میں 11 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو فخر ہے، سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.