پنجاب یونیورسٹی میں لاء کے نئے داخلوں پر پابندی عائد

0 112

پنجاب یونیورسٹی میں لاء کے نئے داخلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

پاکستان بار کونسل نے پنجاب یونیورسٹی کو لاء میں نئے داخلے کرنے سے روک دیا، رولز کی خلاف ورزیوں پر پنجاب یونیورسٹی کو نئے داخلوں سے روکا گیا۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے رجسٹرڈ طلبہ کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کو طلبہ کی رجسٹریشن کے لیے متعدد مراسلے بھجوائے، پنجاب یونیورسٹی نئے سیشن کے لئے ایل ایل بی میں ایڈمیشن نہیں کرسکتی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.