وفاقی سرکاری اداروں کی کمرشل عمارتوں کے ہائرنگ ریٹس میں اضافہ

0 106

وفاقی سرکاری اداروں کی کمرشل عمارتوں کے ہائرنگ ریٹس میں اضافہ کر دیا گیا جس کے تحت اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے فی اسکوائر فٹ ریٹ 80 سے بڑھا کر 180 روپے کر دیا گیا۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نظرثانی شدہ ہائرنگ ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے لیے کمرشل عمارت میں فی اسکوائر فٹ ریٹ 60 سے بڑھا کر 135 روپے اور کراچی کے لیے کمرشل عمارت میں فی اسکوائر فٹ ریٹ 50 سے بڑھا کر 113 روپے کر دیا گیا ہے۔

پشاور کے لیے کمرشل عمارت میں فی اسکوائر فٹ ریٹ 35 سے بڑھا کر 79 روپے اور کوئٹہ کے لیے کمرشل عمارت میں فی اسکوائر فٹ ریٹ 30 سے بڑھا کر 68 روپے کیا گیا ہے۔

اسی طرح، 6 بڑے شہروں کے علاوہ ملک بھر میں فی اسکوائر فٹ ریٹ 35 سے بڑھا کر 79 روپے کیا گیا ہے۔

ہائرنگ ریٹس کا اطلاق سرکاری اداروں کی جانب سے نجی عمارات کرائے پر لینے کی صورت میں ہوگا۔ وزارتوں اور ڈویژنز کو دفاتر کے حصول کے لیے حسب ضرورت 5 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ عمارات کی صورت میں مقررہ حد سے 25 فیصد اضافہ ریٹس لاگوں ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.