18سال بھارت میں قید رہنےکے بعد بری ہونے والا پاکستانی وطن واپس پہنچنےکا منتظر

0 101

18سال مختلف بھارتی جیلوں میں قید رہنےکے بعد بھارتی عدالت سے باعزت بری ہونے والا پاکستانی وطن واپس پہنچنےکا منتظر ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادکا نوجوان محمد فہد 2006 میں تقریباً 24 سال کا تھا کہ گریجویشن کے بعد اسے اپنی بوڑھی دادی سے ملنےکی خواہش وزٹ ویزے پر بھارت لے گئی۔

ویزے کی مدت پوری ہونےکے باوجود وطن واپس نہ آنے پر اسے مشکلات نے گھیر لیا اور اس کے خلاف دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات بن گئے مگر سب ٹھیک ہوتے ہوتے کم و بیش18 سال گزر گئے۔

اب کرناٹکا ہائی کورٹ نے اسے باعزت بری کردیا ہے اور وہ بنگلورو کے قریب ایک سینٹر میں موجود ہے۔

میڈیا  سے بات کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اب وہ پاکستان واپسی کے لیے سفری دستاویزات کا منتظر ہے، حکومت سے اپیل ہےکہ میرے سفری دستاویزات بنادے تاکہ میں وطن واپس آسکوں۔

پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا  کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حکومت ایسے معاملات پر ضروری اقدام کرتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.