آفتاب خان شیرپاؤ کا حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم

0 120

قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نےحکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے اور مسائل کے مستقل حل کی ضمانت ہیں۔

قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ایک خوش آئند اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ امید ہے بات چیت کا یہ عمل آگے بڑھے گا اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.