صدر مملکت کا فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

0 111

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر میجر محمد اویس شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور میجر محمد اویس شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔

صدر مملکت نے میجر محمد اویس شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے لئے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، صدر مملکت نے ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.