پشاور(شوریٰ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا نے نگراں کابینہ میں ردو بدل کی سمری منظور کرلی سمری کی منظوری کے بعد عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیرصعنت عدنان جلیل کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا،اسی طرح مشیر کھیل مطیع اللہ کو وزیر بنا کر صنعت کی وزارت دیدی گئی،اشرف داوڑکو معاون خصوصی برائے وزیراعلی بنا دیا گیا، ذرائع کے مطابق کابینہ میں ردوبدل کا نوٹی فیکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے یاد رہے کہ اے این پی نے نگراں وزیراعلی کو عدنان جلیل کو وزارت سے ہٹانے کا کہا تھا۔