پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

0 108

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں ہوا جب کہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔

ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ یکم رجب کل جمعرات 2 جنوری کو ہوگی جب کہ شب معراج 28 جنوری کو ہوگی۔

اجلاس کے آخر میں غزہ وفلسطین اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی،عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام، ترقی وخوشحالی، اتحادو وحدت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.