کرم: امن معاہدے کے باوجود سڑکیں بند، اشیائے ضروریہ کی قلت

0 101

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے باوجود ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر رابطہ سڑکیں اور راستے تاحال آمدوروفت کے لئے بند ہیں۔

راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیائے خورونوش اور ادویات کی قلت ہے جس سے شہری پریشان ہیں، راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مین شاہراہ پر کل سے قافلوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، سڑکوں کی رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ کرم میں کل قافلے کی روانگی کیلئے انتظامات کر لیے گئے ہیں جبکہ اسلحہ جمع کرانے کا ٹائم فریم بھی جاری کردیا گیا ہے، کرم میں قیام امن کیلئے فریقین نے یکم جنوری کو معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.