مختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی

0 51

سینیئر قانون دان اور مختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز نے لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی۔

میڈیا سے گفتگو میں امجد پرویز کا کہنا تھاکہ میں نے وکالتی مصروفیت کے باعث لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی اور لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وکالت کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں اس لیے جج بننے سے معذرت کی،

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے امجد پرویز کا نام بطور جج تجویز کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.