حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا اندیشہ

0 100

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد قیصر نے تحریری مطالبات کو رسمی کارروائی قرار دے کر مذاکرات پر نئے سوال کھڑے کر دیے جس سے حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران اسد قیصر نے مؤقف اختیار کیاکہ "ہم نے جو باتیں میٹنگز کے دوران کہی ہیں، وہ ʼمنٹسʼ بن چکی ہیں انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے،کاغذ دینا نہ دینا ’’فارمیلٹی ‘‘ہے،” اسد قیصر کے اس بیان کے بعد مذاکرات پر نئے سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

سیاسی مبصرین نے اسد قیصر کے بیان کو ʼنئی شرائطʼ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دونوں پہلے مذاکراتی اجلاسوں میں کرائی گئی اپنی یقین دہانیوں پر یوٹرن لے لیا ہے حالانکہ دونوں مشترکہ اعلامیوں میں پی ٹی آئی لیڈروں نے تحریری مطالبات حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے علاوہ جیل میں قید دیگر پی ٹی آئی لیڈروں سے بھی ان کی ملاقاتیں کرائی جائیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.