ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستانی ٹیم کل بھارت کے خلاف کھیلے گی

اسی روز ملائیشیاکی ٹیم جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیم چین سے نبرد آزما ہو گی

0 60

چنائی(شوریٰ نیوز)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستانی ٹیم کل بھارت کے خلاف کھیلے گی،اسی روز ملائیشیاکی ٹیم جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیم چین سے نبرد آزما ہو گی ،جس کے بعد سیمی فائنلز 11 اگست کو کھیلے جائیں گے۔پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں اور آخری میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی ، اسی روز دوسرا میچ ملائیشیا اور جنوبی کوریا جبکہ تیسرا میچ جاپان اور چین کے مابین کھیلا جائے گا ۔ تینوں میچز میئر رادھا کرشنن ہاکی سٹیڈیم، چنائی میں کھیلے جائیں گے ۔جنوبی کوریا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔پاکستان اور بھارت کو تین ، تین بار ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ، رائونڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے 11 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 12 اگست کو ہو گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.