ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تیسراٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل ہو گا

میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم کو 4 رنز ، دوسرے میں 2 وکٹوں سے شکست دی

0 63

گیانا(شوریٰ نیوز) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تیسراٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل ہو گا،میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم کو 4 رنز ، دوسرے میں 2 وکٹوں سے شکست دی ،ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ کل منگل کو پروویڈنس سٹیڈیم، گیانامیں کھیلا جائے گا۔ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو مہمان بھارتی ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم کو 4 رنز جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھارتی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز سے 0-1 سے جیت لی تھی جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی بھارت نے 1-2 سے جیت لی تھی۔بھارتی ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر ہردیک پانڈیا کریں گے جبکہ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو رومین پائول لیڈ کریں گے۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 8 اگست کو گیانامیں کھیلا جائے گا۔سیریز کا چوتھا میچ 12 اگست کو فلوریڈا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 13 اگست کو فلوریڈ میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.