جشن آزادی باڈی بلڈنگ کے مقابلے کل لاہور میںہونگے
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کا افتتاح چیئرمین باڈی بلڈنگ فیڈریشن عبدالجواد کریں گے۔
چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی شیخ فاروق اقبال نے بتایا کہ مقابلوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اور ایک روزہ مقابلے دن دس سے سہ پہر چار بجے تک منعقد ہوں گے۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان ہونگے جو مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔