نامور کرکٹرز کو کھلانے کا غرور! غیرملکی آئی پی ایل چھوڑنے کو تیار

0 5

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی مسائل کے سبب لیگ کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی خواہشش ظاہر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے۔

اس دوران پنجاب کنگز نے 10.1 اوورز میں 122 رنز بنالیے تھے کہ اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں تھی، بعدازاں میچ منسوخ کردیا گیا۔

آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو کھلاڑیوں کو محفوظ راستے سے واپس بلانا ہوگا، آئی پی ایل میں شریک بڑے نام پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ واپس روانہ ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح آسٹریلوی کوچز رکی پونٹنگ اور بریڈ ہیڈن بھی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک چھوڑ کر جانا چاپتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر صورتحال خطرناک ہوئی تو ہم کھلاڑیوں کو فوری طور پر واپس بلالیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.