پی ایس ایل؛ زلمی نے شکست سے پلےآف مرحلے تک رسائی مشکل بنالی

0 5

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی پلے آف مرحلے تک رسائی شاہین آفریدی کی لاہور قلندرز کے مرہون منت ہوگئی۔

گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے اہم معرکے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

اس میچ میں کپتان بابراعظم نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی تاہم رائیگاں گئی اور وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بناسکی اور یوں انہیں 24 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

اس شکست نے پشاور زلمی کیلئے آج لاہور قلندرز کیساتھ ہونیوالے میچ کو دلچسپ بنادیا ہے، اگر لاہور قلندرز نے میچ میں فتح سمیٹی تو وہ ٹاپ فور میں جگہ بنالے گی لیکن بابراعظم کی زلمی کو جیت کی صورت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر کی پوزیشن کا انتظار کرنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.