بابراعظم نے کوہلی اور بمراہ کو "ٹی20 ورلڈ الیون” سے نکال دیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے اپنی ورلڈ الیون سے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نکال دیا۔
پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو ٹی20 فارمیٹ کیلئے ورلڈ الیون بنانے کو کہا، مڈل آرڈر بیٹر نے حیران کُن طور پر جسپریت بمراہ اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنی پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا۔
بابراعظم نے نہایتی مہارت سے اسکواڈ منتخب کیا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ہندوستان کے 2 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی، اوپنر کے طور پر روہت شرما اور مڈل آرڈر میں جارحانہ کھیل کیلئے سوریا کمار یادیو کو شامل کیا۔
روہت شرما (بھارت)، محمد رضوان (پاکستان)، فخر زمان (پاکستان)، سوریہ کمار یادیو (بھارت)، جوس بٹلر (انگلینڈ)، ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقا)، مارکو جانسن (جنوبی افریقا)، راشد خان (افغانستان)، پیٹ کمنز (آسٹریلیا)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، مارکو وڈ لینڈ (آسٹریلیا)۔