پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی

0 5

بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا سکی۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب 47، ٹام کوہلر-کیڈمور 20، محمد حارث 9 اور میکس برائنٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

معاذ صداقت 19 اور حسین طلعت 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ حسن علی اور میر حمزہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کیے۔

کپتان ڈیوڈ وارنر 86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیمز ونس 72، عرفان خان نیازی 2 اور بین میکڈرموٹ 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ اور محمد نبی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے بالترتیب ناٹ آؤٹ 43 اور 26 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 جبکہ عارف یعقوب اور علی رضا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی: محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، ٹوم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا

کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.