ہدف 400 سے زائد کا اور حریف ٹیم آل آؤٹ محض 2 رنز پر!

0 12

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب کی ٹیم 400 سے زائد رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 2 رنز بناکر آل آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رچمنڈ کرکٹ کلب اور نارتھ لندن کی ٹیمیں مڈل سیکس لیگ ڈویژن ون کے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں رچمنڈ کلب کو جیت کیلئے 427 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم 5.4 اوورز میں 2 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

رچمنڈ کلب کی جانب سے بنائے گئے 2 رنز میں بھی ایک رن وائیڈ کا شامل تھا۔

اس میچ میں نارتھ لندن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 426 رنز بنائے، جس میں ڈین سمنز نے 140 رنز بنائے، رچمنڈ کلب کے گیند بازوں نے 92 ایکسٹرا ز کے دیے، جس میں 63 وائیڈز بھی شامل تھیں۔

جواب میں رچمنڈ کی چوتھی الیون 5.4 اوورز میں صرف دو رنز پر اپنی تمام وکٹیں گنوا بیٹھی۔ آٹھ بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور صرف ٹام پیٹرائیڈز ایک رن بنانے میں کامیاب رہے جبکہ رفیق الحق صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

رچمنڈ کرکٹ کلب کے ڈپٹی چیئرمین اسٹیو ڈیکن نے شکست کو کھلاڑیوں کی کمی قرار دیا۔

اس میچ کو نہ صرف کاؤنٹی کرکٹ بلکہ دنیا میں کسی بھی ٹیم کے کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ ہونے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Image

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.