غزہ پٹی پر صیونی جکومت کے تازہ حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی

0 105

غزہ کے مختلف علاقوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس میں مزید دسیوں فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔

غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینی عام شہریوں کی نسل کشی اور ان کا وحشیانہ قتل عام کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی فوجی ، پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر بھی بدستور حملے کر رہے ہیں ۔

غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے جنوب میں صیہونی جارحیت میں کئی فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ صیہونی فوج نے دیرالبلح اور البرکہ میں خیمہ بستیوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور وہاں بھی کئی فلسطینی شہید و زخمی ہوئے۔

الحلبی کے اسکوائر اور جبالیا البلد کی سڑکوں پر بھی صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ حملے کر کے متعدد فلسطینیوں کو شہید و زخمی کر دیا۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بیت لاہیا میں ایک عمارت کے ملبے کے نیچے سے پندرہ سے زائد فلسطینی عام شہریوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں کئی بچے شامل ہیں اور یہ سب صیہونی جارحیت میں شہید ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.