پی سی بی ٹریننگ سیشن، 7 کھلاڑی شریک
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحت قومی کرکٹرز کے ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز 7 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔صبح کے سیشن میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، مہران ممتاز، خرم شہزاد، حیدر علی، خواجہ نافع اور احمد دانیال شامل تھے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق دوپہر کے سیشن میں لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) گراؤنڈ میں کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچز نے سیشن کی نگرانی کی، 5 جون کو کھلاڑیوں تیسرا گروپ سیشن میں حصہ لے گا۔