محمد رضوان سے ون ڈے ٹیم کی کپتانی واپس لیے جانے کا امکان

0 5

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان محمد رضوان سے کپتانی واپس لیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے چند روز میں کپتانی کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرے گا اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ون ڈے کرکٹ کپتانی کے لئے سلمان علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔

نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کپتان اور نائب کپتان کے انتخاب کے لیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے اور فیصلہ نئے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ون ڈے کپتانی کے لیے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے جو اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو اکتوبر 2024 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس کی کپتانی سونپی گئی تھی لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتانی ان سے واپس لے کر سلمان علی آغا کو دی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.