ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم کن آئی فون ڈیوائسز میں کام نہیں کریگا؟
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی ڈیوائسز کے لیے آئندہ چند روز میں بڑی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے۔ تاہم، آئی فون کے تین ایسے مشہور ماڈلز ہیں جو یہ اپ ڈیٹس حاصل نہیں کر سکیں گے۔مبینہ طور پر ’آئی او ایس 26‘ سب سے پہلی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگی جو سال سے شناخت (یعنی 2026، اس سے قبل آئی او ایس کو 16، 17 کے طور پر لیبل کیا جاتا تھا) کی جائے گی۔ ویب سائٹ میک رومرز کے مطابق یہ اپ ڈیٹ آئی فون 11 اور اس کے بعد کی ڈیوائس کے لیے کارگر ہوگی۔
اگر یہ بات درست ہے تو ئی آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کے لیے سافٹ ویئر سپورٹ کا اختتام ہوگا۔ان تینوں ڈیوائسز میں سیکیورٹی اپ ڈیٹس تو جاری رہیں گی لیکن ان کے صارفین نئے فیچرز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔میک رومر کے مطابق آئی او ایس 26 درج ذیل ڈیوائس میں دستیاب ہوگا:
iPhone 16e
iPhone 16
iPhone 16 Plus
iPhone 16 Pro
iPhone 16 Pro Max
iPhone 15
iPhone 15 Plus
iPhone 15 Pro
iPhone 15 Pro Max
iPhone 14
iPhone 14 Plus
iPhone 14 Pro
iPhone 14 Pro Max
iPhone 13
iPhone 13 mini
iPhone 13 Pro
iPhone 13 Pro Max
iPhone 12
iPhone 12 mini
iPhone 12 Pro
iPhone 12 Pro Max
iPhone 11
iPhone 11 Pro
iPhone 11 Pro Max
iPhone SE (2nd generation or later)
واضح رہے نیا آئی فون 17 جو کہ رواں برس کے دوسرے حصے میں متعارف کرایا جائے گا، اس میں بھی آئی او ایس 26 ہوگا۔