عاطف رانا کا پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ امریکی سفارتخانےکا دورہ

0 6

لاہور قلندرز کے مالک اور سی ای او عاطف رانا نے پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ امریکی سفارتخانےکا دورہ کیا اور ناظم الامور نیٹلی اے بیکر سے ملاقات کی۔یہ ملاقات خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہوئی جس میں لاہور قلندرز کے نمائندوں اور امریکی سفارتخانےکی کرکٹ ٹیم ، مداحوں اور کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران عاطف رانا نے نیٹلی بیکر کو لاہور قلندرز کی دستخط شدہ جرسی پیش کی جو اُن کے لیے ایک یادگار تحفہ تھی۔

نیٹلی بیکر نے اس سیزن کے دوران لاہور قلندرز کے دو میچز جن میں سنسنی خیز فائنل بھی شامل ہے، براہِ راست دیکھے اور ٹیم کی توانائی، جذبے اور جیت کی تعریف کی۔نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ لائیو کرکٹ دیکھنا ایک شاندار تجربہ رہا، میں قذافی اسٹیڈیم میں موجود بھرپورکراؤڈ اور اس کے جوش و خروش کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ ایک امریکی ہونے کے ناطے میں بیس بال کے ماحول میں پلی بڑھی ہوں، لیکن کرکٹ کا جذبہ اور اس میں موجود جوش یقیناً متاثر کن ہے۔ اب جب کہ دونوں کھیل اولمپکس کا حصہ ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ عالمی روابط کو مزید فروغ دیں گے۔ میں لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والے پرتپاک استقبال پر شکرگزار ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.