حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 74 ہزار936 ارب روپے تک پہنچ گیا

0 6

حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم اپریل کے اختتام پر 74ہزار936ارب روپے ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے اختتام پر حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 74 ہزار936ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو مارچ کے مقابلے میں 1.7فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 13.4فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 73ہزار688ارب روپے اور گزشتہ سال اپریل کے اختتام پر66088ارب روپے تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے اختتام پر حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 52 ہزار523ارب روپے رہا جو مارچ کے مقابلے میں 2فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 18.1فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے اختتام پر حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 51ہزار518ارب روپے اورگزشتہ سال اپریل کے اختتام پر44ہزار486ار ب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے اختتام پر حکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 22ہزار413ارب روپے رہا جو مارچ کے مقابلے میں 1.1فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 3.8فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے اختتام پرحکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 22ہزار170 ارب روپے اور گزشتہ سال اپریل کے اختتام پر21ہزار602 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.