نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کے باہر نصب کیے گئے وسیم اکرم کے مجسمے پر مداح برہم

0 5

ماضی کے مقبول کرکٹر، سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے وسیم اکرم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سندھ کے شہر حیدرآباد کے اسٹیڈیم کے باہر نصب کیے گئے مجسمے پر مداح اظہار برہمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔وسیم اکرم کے تاریخی باؤلنگ کے انداز میں بنائے گئے مجسمے کو حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کے باہر نصب کیا گیا ہے، مجسمے نے گرین شرٹ بھی پہن رکھی ہے۔

مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے جہاں اظہار برہمی کیا، وہیں مجسمے کو ’ٹیمو‘ سے آڈر کیا گیا وسیم اکرم کا مجسمہ بھی قرار دیا۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے مجسمے کو وسیم اکرم کا مجسمہ تسلیم کرنے سے ہی انکار کیا اور لکھا کہ مجسمہ کسی اور کا لگتا ہے۔زیادہ تر صارفین نے وسیم اکرم کے مجسمے کو اڈھنگے انداز میں بنانے پر دلچسپ تبصرے کیے اور منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین نے لکھا کہ ناتجربہ کار مجسمہ ساز سے وسیم اکرم کا مجسمہ تیار کروایا جائے گا تو ایسا ہی ہوگا۔نیاز اسٹیڈیم کے باہر دروازے کے قریب ہی وسیم اکرم کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے، تاہم تاحال اس پر کرکٹر سمیت اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.