بک بیش لیگ: رضوان، شاہین، شاداب، حارث روف نے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی

0 11

پاکستان کے محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور حارث روف نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی۔کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق بگ بیش لیے کے ڈرافٹ 19 جون کو ہوگا جس میں تقریبا 600 کھلاڑی نے رجسٹریشن کرائی ہے، ڈرافٹ میں برسبین ہیٹ کو پہلا کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کے مینز کرکٹرز کے ساتھ ویمن کپتان فاطمہ ثنا نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے، ڈرافٹ کے لیے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔انگلینڈ کے سیم کرن اور ایلکس ہیلز، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی، سری لنکا کی کشال پریرا اور ویسٹ انڈیز کے شمار جوزف 10 کھلاڑیوں کی پہلی ڈرافٹ لسٹ میں شامل ہیں۔

ویمنز بی بی ایل میں، بھارتی کھلاڑی شیکھا پانڈے اور جمیما روڈریگز پہلی نامزدگی فہرست میں شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کی ڈیندرہ ڈوٹن اور پاکستان کی فاطمہ ثنا بھی اسی فہرست کا حصہ ہیں۔انگلینڈ کی لاورین بیل، سوفی ایکلیسٹون، ہیتھر نائٹ اور ڈینی وائٹ-ہاج کے علاوہ جنوبی افریقہ کی جوڑی شبنم اسمٰعیل اور کلوئے ٹریون بھی اس میں شامل ہیں۔بگ بش لیگز کے جنرل منیجر الیسٹر ڈوبسن کا کہنا تھا کہ ان عالمی ستاروں کی شرکت بگ بیش لیگ میں ایک نیا رنگ بھر دے گی۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، محمد رضوان، ہیتر نائٹ اور سوفی ایکلسٹون جیسے نام یہ ثابت کرتے ہیں کہ بی بی ایل اور ویمنز بی بی ایل دنیا بھر کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے پرکشش لیگز ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.