چیئرمین پی سی بی کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثنا میر کو مبارکباد

0 13

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناء میر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا۔ان کا کہنا تھا کہ ثنا میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے، وہ پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور ویمنز کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثنا میر کو ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے، کرکٹر نے خواب دیکھا، محنت کی اور تاریخ رقم کر دی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ثنا میر کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے، یہ کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے، انہوں نے محنت، لگن اور جہد مسلسل سے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور پاکستانی قوم کا نام اونچا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی ثنا میر کے ساتھ پاکستان وویمنز کرکٹ اور پاکستان کی کامیابی ہے، آج ایک ثنا میر کو اعزاز ملا ہے، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب دیگر پاکستانی وویمنز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کریں گی۔واضح رہے کہ پاکستانی خواتین ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والی ملک کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.