وزارت بین الصوبائی رابطہ اسپورٹس ڈویژن کے 8 جاری اور 2 نئے منصوبوں کیلئے 1.17 ارب روپے کے فنڈز مختص

0 16

وزارت بین الصوبائی رابطہ اسپورٹس ڈویژن کے 8 جاری اور 2 نئے منصوبوں کے لیے ایک ارب 17 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیے گئے۔آئندہ مالی سال کے لیے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے دوران بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے 8 جاری اور 2 نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 17کروڑ 98 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے،

جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے 8 جاری منصوبوں کے لیے 77 کروڑ 98 لاکھ روپے جبکہ دو نئے منصوبوں کے لیے 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری منصوبوں میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بائیو مکینیکل لیب کے قیام کے لیے 4 کروڑ سے زائد، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں فٹ بال گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ روپے، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کی اپ گریڈیشن اور تزئین وآرائش کے لیے 7 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں مختلف کھیلوں کی سہولیات کے لیے 15 کروڑ روپے، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سائوتھ ایشین گیمز ، وارم اپ ٹریک، ہیٹ ایکسچینجر، کوچنگ کے لئے رہائشی فلیٹوں کی سہولیات، ہالز ، فائیو اے ہاکی گرائونڈ، فٹ سال گراؤنڈ اور ماسٹر پلاننگ کے لیے 20 کروڑ اور پی ایس بی کوچنگ سینٹر اسکر دو کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دیگر جاری منصوبوں کے لیے بھی خاطر خواہ رقم مختص کی ہے، پی ایس ڈی پی کے مطابق دو نئے منصوبوں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ارشد ندیم شہباز شریف ہائی پر فارمنس سپورٹس اکیڈمی کے قیام کے لیے 30 کروڑ روپے جبکہ فیصل آباد میں اسپورٹس کمپلیکس کورٹس اور 2 پیڈل کورٹس کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.