ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل: آسٹریلیا پہلی اننگز میں 212 پر ڈھیر، جنوبی افریقہ کے 4 وکٹ پر 43 رنز

0 9

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا پہلی اننگز میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی 43 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔لارڈز کے میدان میں ہونے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین نے اننگز کا آغاز کیا تاہم خواجہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ لبوشین 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کینگروز کی جانب سے بیو ویبسٹر 72 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے جب کہ اسٹیون اسمتھ نے 10 چوکوں کی مدد 66 رنز کی اننگز کھیلی۔کیمرون گرین 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ٹرویس ہیڈ 11 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے، الیکس کیری 23، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک ایک ایک، ناتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ صفر ، صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارکو جانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کیشو مہاراج اور ایڈن مارکرم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا اور پہلے دن کے اختتام پر 4 کھلاڑی 43 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ایڈن مارکرم کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے، ریان رکلیٹن 16، ویان ملڈر 6، ٹرسٹن اسٹبس 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک 2، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کینگروز اسکواڈ
پیٹ کمنز (کپتان)، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ

پروٹیز اسکواڈ
ٹمبا باؤما (کپتان)، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان ملڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈیواضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے پاس آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن کا فائنل اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت کو شکست دیکر آسٹریلیا چیمپئن بنی تھی اور اس بار وہ جنوبی افریقہ کو شکست دیکر مسلسل 2 ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.