ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے آغاز سے قبل نئے ریکارڈ کی پیشگوئی
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی ایک نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کر دی گئی۔ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے جس نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے وہ کھلاڑیوں کے لیے وبال بن گیا ہے کیونکہ یہ ریکارڈ کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا نہیں بلکہ گرم موسم کا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لندن میں ومبلڈن کا آغاز آج گرم ترین دن سے ہو گا، آج درجہ حرارت 34 ڈگری تک جا سکتا ہے جو ومبلڈن کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی روز ہو گا۔ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس سٹارز گرمی سے پریشان اور پسینے سے شرابور ہوگئے، امکان ہے ومبلڈن ٹینس چیمپئن کے دوران درجہ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.7 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو جائے، ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ 30 جون سے 13 جولائی تک منعقد ہو گا۔