اظہر محمود قومی ریڈ بال ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر

0 6

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قومی ریڈ بال ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ان کی پہلی اسائمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے میں کام کریں گے، اظہر محمود کی زیر نگرانی پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

اکتوبر نومبر میں جنوبی افریقا کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ دو میچز پاکستان میں طے ہیں، جن کے لیے اظہر محمود ٹیم تیار کریں گے۔یاد رہے کہ سابق آل راؤنڈر اظہر محمود قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مائیک ہیسن کے قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد اظہر محمود ٹیم مینجمنٹ کا حصہ نہیں رہے تھے، اظہر محمود بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں تھے۔یاد رہے کہ اظہر محمود کا اپریل 2026 تک پی سی بی سے معاہدہ ہے اوراس دوران پاکستان نے دو ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.