ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔کوریا میں جاری سکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر 7 میڈلز جیت لیے، بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔
سہیل عدنان کی جیت کا سکور 5۔11، 2۔11، 13۔11 اور 6۔11 رہا، انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف 10۔12، 6۔11 اور 2۔11 سے کامیابی پائی۔
گرلز انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور علی کو چین کی ین زیووان نے پانچ گیمز میں 11۔9، 6۔11، 9۔11، 11۔9 اور 10۔12 سے شکست دی۔پاکستانی کھلاڑیوں نے مین ایونٹ میں دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا جبکہ پلیٹ ڈویژن میں بھی دو ٹاٹٹلز اپنے نام کیے۔