ایشیا کپ، سری لنکا پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی
، سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری بال پر حاصل کرلیا، کوشل مینڈس نے 91 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، چیراتھ اسالنکا نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔
بارش کے باعث میچ کو 42,42 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم نے ایک مرتبہ پھر اننگز کا مایوس کن انداز میں آغاز کیا، اوپنر فخر زمان 4 رنز بنا کر 9 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد عبداللہ شفیق نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔