چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کیریئر کا آخری دبنگ فیصلہ سنا کر سپریم کورٹ سے روانہ

0 137

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کیریئر کا آخری فیصلہ سنا کر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔ گزشتہ روز جسٹس عمر عطاء بندیال نے عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنانے کے فوری بعد عدالتی عملے سے ملاقات کی جس کے بعد وہ سپریم کورٹ سے روانہ ہوئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں آخری روز کی کارروائی مکمل کی۔واضح رہے کہ جسٹس عمرعطاء بندیال مدت ملازمت پوری ہونے پر کل عہدے سے ریٹائرہورہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف 17 ستمبر کو اٹھائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.