ایشین گیمز، مینز کرکٹ کمپٹیشن کا سیمی فائنلز کل کھیلا جائے گا
مینز کرکٹ کمپٹیشن کا پہلا سیمی فائنل میچ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
تیسری پوزیشن اور فائنل میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل کرکٹ کمپٹیشن کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں پہلے کوارٹر فائنل میں بھارت نے نیپال کو 23 رنز سے اور دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 68 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان کی ٹیم نے سری لنکا کو 8 رنز سے مات دے کر ٹاپ فور میں جگہ پکی کی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ملائیشیا کی ٹیم کو 2 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ایونٹ میں چودہ ممالک ٹیموں نے حصہ لیا
جن میں پاکستان،بھارت، نیپال، ہانگ کانگ، افغانستان، سری لنکا، بنگلہ دیش،ملائیشیا، تھائی لینڈ، جاپان، مالدیپ، سنگاپور، کمبوڈیا اور منگولیا شامل تھی جن میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں ۔ مینز کرکٹ کمپٹیشن میں 7 اکتوبر تیسری پوزیشن اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔