ایشین گیمز،جاپان اور شمالی کوریا کا ویمنز فٹ بال کمپٹیشن کا فائنل کل ہو گا
ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں خواتین کے فٹ بال کمپٹیشن میں شمالی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان فائنل میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں میزبان چین اور ازبکستان کی خواتین فٹ بال ٹیمیں بھی کل جمعہ کو ہی پنجہ آزمائی کریں گی۔
اس سے قبل ویمنز فٹ بال کمپٹیشن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں شمالی کوریا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ازبکستان کو 0-8 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔
دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے میزبان چین کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کی ۔خواتین کے فٹ بال کمپٹیشن میں کانسی کے تمغہ کےلئے تیسری پوزیشن کے لئے میچ بھی 6 اکتوبر کو ہی کھیلا جائے گا، جس میں ازبکستان اور چین کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔