آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کا میچ آج کھیلا جائے گا

0 102

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ میچ میگا ایونٹ کا پندرہواں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

میگا ایونٹ میں منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔

میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم دو میچ کھیل چکی ہے اور اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے۔ پروٹیز نے اپنے پہلے میچ میں آئی لینڈرز کو 102 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں کینگروز کو 134 رنز سے مات دی تھی۔ نیدرلینڈز بھی دو میچز کھیل چکی ہے اور اس کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.