دسویں مینز رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج ہو گا
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کےدرمیان جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ دسویں مینز رگبی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے۔ ارجنٹائن،نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم، دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ،تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد میزبان فرانس کی ٹیم کو ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 20 اکتوبر کو ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان، دوسرا سیمی فائنل میچ 21 اکتوبر کو دفاعی چیمیپن جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل میچ سٹیڈ ڈی فرانس، سینٹ ڈینس میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے دمریان میگا ایونٹ کافائنل میچ 28ا کتوبر کو اسی مقام پر کھیلا جائےگا۔