اسلامی ممالک فلسطین کی مدد کریں،اسرائیل نسل کُشی کر رہا ہے، محبوبہ مفتی

0 81

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے غزہ پر غاصب اسرائیل کی جارحیت کے بارے میں کہا ہے کہ اسرائیل نسل کُشی کر رہا ہے اور یہ کہ فلسطین کی مدد کے لئے اسلامی ممالک آگے آئیں۔

اسرائیل چھوٹے چھوٹے بچوں کو مار رہا ہے جسے نسل کُشی کہا جاتا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور لگاتار فلسطینیوں کی زمین کا دائرہ کم ہوتا جا رہا ہے لیکن اسرائیل ان کی زمین واپس کرنے کے بجائے فلسطین میں قتل عام کر رہا ہے۔

اسلامی ممالک کو فلسطین کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے کیونکہ اس وقت ان کا کھانا پینا بند ہے۔ انہوں نے امریکہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایک سپر امریکہ ہے جو تماشا دیکھ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.