غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کا حملہ، 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

0 128

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جہان فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور صیہونی جارحیت میں سات فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ کئی دیگر کو صیہونی فوجیوں نے گرفتار کر لیا۔

 

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ بیت لحم کے جنوبی علاقے الدہیشہ، طول الکرم میں نور شمس کیمپ اور قلقلیہ پر حملہ کیا جہاں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں ہوئیں اور صیہونی جارحین نے فائرنگ کر کے سات فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا، غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے طولکرم میں نور شمس کیمپ پر حملہ کیا اور اس علاقے کو فوجی بند علاقہ قرار دے دیا۔

 

یہ صیہونی جارحیت ایسے میں انجام دی گئی ہے کہ غزہ میں نہتے اور عام شہریوں کے خلاف صیہونی فوج کے جارحانہ حملے بدستور جاری ہیں جبکہ گذشتہ چند گھنٹوں میں دسیوں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.