کوئٹہ، شہید سراج رئیسانی سپورٹس فیسٹیول یکم نومبر کو اختتام پذیر ہو گا

0 112

نگران صوبائی وزیر کھیل جمال رئیسانی نے شہید سراج رئیسانی سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کر دیا ، سپورٹس فیسٹیول میں 17 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، فیسٹیول میں ایک ہزار کھلاڑی اور آفیشل حصہ لیں گے۔

سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر کھیل جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ شہید سراج رئیسانی سپورٹس فیسٹیول امن کا پیغام ہے، سپورٹس نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے اور کھلاڑی ہمارے سفیر ہیں۔

صوبے میں امن وامان میرے والد سمیت تمام شہداء کے مرہون منت ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے بہت ساری جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.