سلطان جوہر ہاکی کپ 4 نومبر کو اختتام پذیر ہو گا

0 97

پاکستان 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف آج ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلے گا،پاکستان تیسرا اور گروپ کا آخری میچ میزبان ٹیم ملائیشیا کے خلاف 5:34 بجے کھیلے گا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ آج نیوزی لینڈ کے ساتھ 3:05 بجے کھیلے گا ، گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالا میچ3 -3 گول سے برابر ہوگیا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پاکستان کو گروپ بی میں بھارت، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا جبکہ گروپ اے میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.